انتخاباتتازہ ترینخبریں

پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی اور ق لیگ اتحاد نے وزارت اعلیٰ کے بعد اسپیکر شپ بھی جیت لی دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے

اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تحریک انصاف کے سبطین خان نے 185 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے سیف الملوک کھوکھر 175 ووٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل اسپیکر کے انتخاب کے موقع پر ایوان میں اپوزیشن اراکین کی سیکریٹری اسمبلی سے ہاتھا پائی ہوئی تھی اور ن لیگی ارکان نے بیلٹ پیپرز پھاڑ دیے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button