تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 126 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 150 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 394 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 40 ہزار 27 تھی۔

حصص بازار میں آج 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 771 ارب روپے ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button