تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

تریسٹھ سال کی عمر میں بھی سنجے دت کی فٹنس قابل رشک

سنجے دت 63 برس کی عمر میں فٹنس کے نئے مراحل پر پہنچ رہے ہیں، آج اپنی سالگرہ کے دن ان کی اہلیہ مانیاتا نے سنجے بابا کی ورزش کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

مانیاتا نے کیپشن دیا کہ سالگرہ مبارک ہو میرے راک اسٹار، ہمیشہ کی طرح ہمیں مرعوب کرتے رہیے ۔

سنجے دت ہمیشہ سے ہی اپنی فٹنس کی وجہ سے مقبول رہے ہیں اور ان کی تصاویر بھارت سمیت پاکستان کے جمز میں بھی آویزاں ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر نوجوان تن سازی کے لیے متاثر ہوتے ہیں۔

رواں برس سنجے دت کی فلمیں ’کے جی ایف 2‘ اور ’پرتھوی راج‘ ریلیز ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ 2019 میں ریلیز ہونے والی سنجے دت کی فلم ’پراستھنم‘ کی پروڈیوسر مانیاتا تھیں۔

سنجے دت اور مانیاتا کی شادی 2008 میں ہوئی تھی اور ان کے دو جڑواں بچے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button