تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ماموں کانجن میں کوا موت کا فرشتہ بن گیا

ماموں کانجن(نمائندہ جہان پاکستان) ماموں کانجن کوا موت کا فرشتہ بن گیا تار پر بیٹھے کوے کے منہ سے گرنے والے سانپ نے ڈیڑھ سالہ بچے کو ڈس کر ہلاک کر دیا

تفصیلات ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 557گ ب بھوجوانہ میں عمران بھوجوانہ کا ڈیڑھ سالہ بیٹا ابرار گھر میں چارپائی پر لیٹا ہوا تھا کہ اس دوران اسکی چارپائی کے اوپر سے گزرنے والی اہنی تار جو اہل خانہ نے دھوئے کپڑے خشک کرنے کے لئے لگا رکھی ہے پر ایک کوا ا بیٹھا جس کی چونچ میں پکڑا ایک فٹ کا باریک سانپ اچانک بچے کے اوپر اگرا اور اسے ہاتھ پر کاٹ لیا بچے کے رونے پر اسکی والدہ وہاں پہنچی تو سانپ کو اٹھا کر نیچے پھینک دیا جو اسکے دیور نے ڈنڈے سے مار دیا

جسے دوبارہ وہی کوا اٹھا کر لے گیا لواحقین متاثرہ بچے کو مقامی رورل ہیلتھ سینٹر لائے جہاں لواحقین کے مطابق ڈاکٹرز نے کوئی توجہ نہ دی اور ساہیوال لیجانے کا مشورہ دیا اسی دوران ہمارا پھول مرجھا گیا

لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب اور سی ای او ھیلتھ سے ڈاکڑرز کی غفلت و لاپرواہی کی انکوائری اور انکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button