تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹس

برطانیہ : برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب

کامن ویلتھ گیمز 2022 کی افتتاحی رنگا رنگ تقریب برمنگھم کے ایلیگزینڈر سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جبکہ کھیلوں کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔

افتتاحی تقریب کو معروف ٹی وی سیریز پکی بلائنڈرز کے ڈائریکٹر سٹون نائٹ نے ڈائریکٹ کیا جبکہ تقریب کے کریٹو ڈائریکٹر برٹش پاکستانی اقبال خان تھے۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 کی تقریب میں ملکہ برطانیہ کی 1958 سے آج تک مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی وڈیو دکھائی گئی ۔

تقریب میں ملکہ برطانیہ کی جگہ پرنس چارلس نے شرکت کی۔ ملکہ کا کامن ویلتھ ممالک کے عوام کے نام خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ برطانوی رائل ایئر فورس کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا ۔

کامن ویلتھ گیمز میں شامل ٹیموں کا مارچ پاسٹ ہوا جس میں سب سے پہلے آسٹریلیا کا دستہ میدان میں داخل ہوا۔

تقریب میں پاکستان کا ایک سو تین رُکنی دستہ شریک ہوا، مارچ پاسٹ میں ریسلر انعام بٹ اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے پاکستانی دستے کی سربراہی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button