تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

تینوں پارٹیوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ آنا چاہیے، فواد چوہدری

تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کیس میں ہمارا مطالبہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ آنا چاہیے ۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ فنڈنگ قانون کامقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتا ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے، پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں، اوورسیز پاکستانی تحریکِ انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں

فوادچوہدری نے مزید لکھا کہ جس طرح اوورسیز پاکستانی پاکستان کوسپورٹ کرتے ہیں اسی طرح پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آ رہا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button