Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

صدارتی ریفرنس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

رجسٹرار آفس کے اعتراض کے مطابق آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کے دیے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں۔

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ریفرنس صدر مملکت کی جانب سے بھیجا گیا تھا، صدارتی ریفرنس آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ کو صدر مملکت کی جانب سے بھیجا جاتا ہے جبکہ کسی بھی آرٹیکل کی تشریح کا معاملہ سپریم کورٹ اور صدر کے درمیان ہوتا ہے۔ صدارتی ریفرنس میں دیے گئے فیصلے پر نظرثانی درخواست قابل پذیرائی نہیں۔

آرٹیکل 63 اے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست منحرف رکن عائشہ نواز نے دائر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!