Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

کراچی: تیسرے مون سون اسپیل میں 17 افراد جان بحق

کراچی پولیس کے مطابق مون سون بارش کے تیسرے اسپیل میں شہرِ قائد میں مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق 23 جولائی کو کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 24 جولائی کو لیاری اور لیاقت آباد میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جان سے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 25 جولائی کو سائٹ ایریا، لیاری، سہراب گوٹھ، سرجانی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں مختلف واقعات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ 26 جولائی کو سخی حسن اور ملیر میں کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 27 جولائی کو گارڈن اور دستگیر میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!