تازہ ترینخبریںپاکستان

صدر مملکت سے منسوب فوج کے آئینی کردار سے متعلق بیان پر ایوان صدر کی وضاحت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے منسوب فوج کے آئینی کردار سے متعلق بیان پر ایوان صدر کی وضاحت سامنے آگئی۔  

اپنی وضاحت میں ایوان صدر نے کہا کہ چند ٹی وی چینلز نے صدر مملکت سے منسوب بیان چلایا کہ "فوج کا ملک میں کوئی آئینی کردار نہیں”۔

اس میں کہا گیا کہ صدر کے فوج کے آئینی کردار کے حوالے سے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، غلط بیان کو صدر مملکت سے منسوب کیا گیا۔

وضاحت دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صدر نے کہا کہ فوج کا کردار آئین کے آرٹیکل 8 تھری اے، 39، 243 سے 245 میں درج ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ فوج کا کردار آئین کے فورتھ شیڈول کی انٹری نمبر 1 اور 2 میں درج ہے۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ "صدر مملکت نے کہا کہ خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، یہ غلط ہے۔”

ایوان صدر نے کہا کہ صدر نے آرمی چیف کی قبل از وقت تعیناتی کے حوالے سے بیان کی بھی وضاحت کردی۔

ایوان صدر کے مطابق صدر نے کہا کہ اگر آرمی چیف کی تقرری مروجہ طریقہ کار کے ذریعے ہو تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button