تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور میں کار چوری، ملزمان خاتون ڈرائیور کو بھی زبردستی ساتھ لے گئے

لاہور میں کار چھیننے کی خوفناک واردات کے دوران ڈاکو خاتون ڈرائیور کو بھی زبردستی ساتھ بیٹھا کر لے گئے۔ واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق واردات چند روز قبل ڈیفنس فیز فائیو میں ہوئی جہاں وکیل خاتون دفتر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھی ہی تھی کہ سفید گاڑی میں سوار مسلح افراد زبردستی کار میں سوار ہوئے۔ ملسح افراد نے خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کرکے گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق ملزمان خاتون سے قیمتی سامان چھیننے کے بعد راستے میں اتار کر گاڑی ساتھ لے گئے- پولیس نے واردات کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے بھی واردات کی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button