تازہ ترینتحریکخبریں

فضل الرحمان، چوہدری شجاعت ملاقات پر مونس الہٰی کا تبصرہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے، جس پر مونس الہٰی نے تبصرہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

مونس الہٰی نے مولانا فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات پر تبصرہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب نجانے کیا مطالبہ لیے چوہدری شجاعت کے پاس گئے ہیں، شاید کوئی لیٹر ہی لکھوانے گئے ہوں پر اب فائدہ نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button