Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان

حب ڈیم اوور فلو، پانی کا غیر معمولی اخراج، اونچے درجے کا سیلاب

کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم کے مکمل بھر جانے کے بعد اس کے اسپل ویز سے پانی کا اخراج کئی روز سے جاری ہے۔

حالیہ تیز بارشوں کے بعد پیر کو صورتحال انتہائی غیر معمولی ہوگئی، حب ڈیم کے اسپل ویز سے پانی کا غیرمعمولی اخراج جاری ہے، جس سے حب ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جس کے باعث ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔

حب ندی کے اطراف کی آبادیوں سے لوگوں کا انخلا کیا جا رہا ہے، ایک اندازے کے مطابق حب ندی میں پانی کا بہاؤ کئی فٹ ہے۔

حب ٹیم سے اوور فلو پانی کراچی کے لئے بند مراد کے مقام پر بنی نئی سڑک کے پل کی گنجائش سے زائد ہے، یہ زائد پانی پل سے اوور فلو ہوکر سڑک کو کاٹتے ہوئے پھر ندی میں گر رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اس پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت حب ندی میں اونچے درجے کے سیلاب ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button