تازہ ترینخبریںسیاسیات

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس، PPP کی فریق بننے کی درخواست دائر

پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے فریق بننے کی درخواست جمع کروائی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب حکومت کی اتحادی جماعت ہے، جمہوریت اور عدلیہ کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیس میں باضابطہ فریق بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button