تازہ ترینخبریںدنیا

ہواوے کمپنی امریکی فوجی تنصیبات کی جاسوسی کرسکتی ہے، ایف بی آئی کا دعوی

امریکی خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی کمپنی ہواوے کے آلات کے ذریعے امریکا کے فوجی اڈوں کی جاسوسی کا امکان ہے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہواوے کے موبائل فون ٹاورز امریکی محکمہ دفاع اور اسٹریٹجک کمانڈ کے روابط میں خلل ڈال سکتے ہیں یا ان کی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فوجی تنصیبات کے قریب ہواوے کے سگنل ٹاورز اسٹریٹجک کمانڈ کے رابطوں کی نگرانی کرسکتے ہیں، یہ محکمہ ملک کے جوہری ہتھیاروں کا نظام سنبھالتا ہے۔

ہواوے کمپنی نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس کے آلات امریکی محکمہ دفاع کے رابطہ کار نظام کی نگرانی کرسکتے ہیں۔

تاہم امریکی انٹیلیجنس کے موجودہ اور سابق عہدیداران کا دعویٰ ہے کہ اس بات میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ ہواوے کے فون ٹاور نہ صرف عام شہریوں کے فونز کی نگرانی کرسکتے ہیں بلکہ فوج کی طرف سے استعمال کیے جانے والے ممنوعہ سگنلز کی نگرانی بھی کرسکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button