تازہ ترینخبریںکاروبار

روپے کی گراوٹ گزشتہ ہفتے معمول سے زائد رہی، مرتضیٰ سید

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) مرتضیٰ سید نے کہا ہے کہ روپے کی گراوٹ گزشتہ ہفتے معمول سے زائد رہی۔

کراچی سے جاری بیان میں مرتضیٰ سید نے کہا کہ پاکستان مالی سال 2023 میں فنڈنگ ضرورت پوری کرے گا، اس دوران ملک کو 33 اعشاریہ 50 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ روپے کی گراوٹ گزشتہ ہفتے معمول سے زائد رہی، بے یقینی کم ہونے سے روپے کی گراوٹ واپس ہوسکتی ہے۔

سربراہ ایس بی پی نے مزید کہا کہ امید ہے آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹ کی غیر ضروری بےیقینی کم ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی کئی ابھرتی معیشتوں کے مقابلے میں پاکستان کے حالات قدرے بہتر ہیں، پاکستان کا بیرونی قرض کئی ابھرتی معیشتوں کے مقابلے میں کم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button