تازہ ترینتحریکخبریں

معلوم نہیں چوہدری شجاعت کو اپنے خط کا پتا ہے یا نہیں، فوادچوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معلوم نہیں چوہدری شجاعت کو اپنے خط کا پتہ بھی ہے یا نہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو لکھے گئے خط پر تبصرہ کیا ہے۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت نے ایسا خفیہ خط بھیجا، جس کا پتہ صرف ڈپٹی اسپیکر کو ہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کی پورا ملک مذمت کر رہا ہے، وکلاء نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عدلیہ مخالف مہم کی مذمت کرتے ہیں، حمزہ شہباز کے حلف کو سپریم کورٹ نے آج ختم کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 186 ارکان اسمبلی رکھنے والوں کو یہ اپوزیشن میں بھیج رہے ہیں اور 179 والوں کو حکومت دے رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button