تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد شروع ہوگی

 ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کےخلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ کی درخواست پر سماعت کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت گیارہ بجے ہوگی، اہم ترین کیس کی سماعت کے لئے چیف جسٹس پاکستان اورجسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ چکے ہیں۔

کیس کی سماعت کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر تعینات کردی گئی ہے، لاہور رجسٹری میں عام افراد کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے بذریعہ ویڈیو لنک سماعت کی درخواست بھی دائر کردی ہے، درخواست ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کو تحریری طور پر جمع کرادی گئی ہے۔

فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ لاہور رجسٹری میں سماعت کی ویڈیو لنک سہولت پرنسپل سیٹ اسلام آباد پربھی فراہم کیاجائے۔

واضح رہے کہ رات گئے پرویزالٰہی کے وکیل عامرسعید ایڈووکیٹ نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کےخلاف پٹیشن تیار کی تھی

جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلیےووٹنگ کرائی گئی چوہدری پرویزالٰہی نے186 ووٹ حاصل کئے لیکن ڈپٹی اسپیکر نے غیرقانونی اورغیرآئینی طورپررولنگ دی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیرقانونی غیرآئینی رولنگ دےکر10 ووٹ شمار نہیں کیے ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ سپریم کورٹ کےفیصلےکی خلاف ورزی ہے رولنگ آئین کےآرٹیکل63اےکی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کے ووٹ پر رولنگ کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button