
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں دی گئی رولنگ پر تبصرہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعوان نے لکھا: ’ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے سپریم کورٹ کا فیصلہ اور آرٹیکل 63 A (1) روند کر رکھ دیا‘
انہوں نے کہا کہ یہ تو سری لنکا میں بھی نہیں ہوا، پورے پاکستان کے عوام کے دل میں لاوا اُبل رہا ہے، پاکستان کے حالات اور نظام اتنے بڑے خطرے کا شکار پہلے کبھی نہیں ہوئے۔
بابر اعوان نے کہ: ’آج ملک سر زمین بے آئین بنا دیا گیا
ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ اور آئین کا آرٹیکل 63A(1) روند کر رکھ دیا۔ یہ تو سری لنکا میں بھی نہیں ہوا۔ پورے پاکستان کے عوام کے دل میں لاوا اُبل رہا ہے۔ پاکستان کے حالات اور نظام اتنے بڑے خطرے کا شکار پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ آج ملک سرزمین بے آئین بنادیا گیا۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) July 22, 2022