تازہ ترینخبریںدنیا

3 ایشیائی ممالک دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹس کے مالک

دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹس کا اعزاز 3 ایشیائی ممالک کو حاصل ہوگیا ہے۔

پاسپورٹ کی درجہ بندی جاری کرنے والے ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے 2022 کی تیسری سہ ماہی کے لیے طاقت ور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست کے مطابق جاپانی پاسپورٹ دنیا میں سب سے طاقت ور ہے جس کو رکھنے والا فرد ویزا لیے بغیر 193 ممالک کا سفر کرسکتا ہے

سنگاپور اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں اور وہاں کے شہریوں کو 192 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔

3 ایشیائی ممالک کے بعد یورپی ممالک ہی درجہ بندی میں چھائے ہوئے ہیں۔

فن لینڈ، اٹلی اور لکسمبرگ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر رہے جن کے حامل افراد 189 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔

اسی طرح 188 ممالک کے ویزا فری سفر کے ساتھ آسٹریا، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور سوئیڈن 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

فرانس، آئرلینڈ، پرتگال اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو 187 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کرنے کی سہولت حاصل ہے اور ان ممالک کے پاسپورٹس اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

بیلجیئم، نیوزی لینڈ، ناروے، سوئٹزرلینڈ اور امریکا کے پاسپورٹس پر 186 ممالک کا سفر ویزا کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہیں۔

8 واں نمبر مشترکہ طور پر آسٹریلیا، کینیڈا، چیک ریپبلک، یونان اور مالٹا کے نام رہا جن کے شہری 185 ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔

ہنگری کا پاسپورٹ 9 ویں نمبر پر رہا جبکہ 10 ویں نمبر پر لتھوانیا، پولینڈ اور سلواکیہ کے پاسپورٹس رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button