تازہ ترینخبریںدنیا

سب ممالک کو تجارت امریکی ڈالر کے بجائے اپنی اپنی کرنسی میں کرنی چاہیے

ایران،روس اورترکی کے سربراہوں نے شام تنازع پر سہ فریقی امن مذاکرات میں شرکت کی جس میں شام کے تنازع کے سیاسی حل کی حمایت پر زور دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایران میں  شام تنازع پر سہ فریقی امن مذاکرات میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شرکت کی۔

مذاکرات میں تینوں ملکوں کے سربراہوں نے شام کے تنازع کے سیاسی حل کی حمایت پر زور دیا

اس کےعلاوہ روس کے صدر  پیوٹن کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے تہران میں ملاقات بھی ہوئی۔

ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صدر پیوٹن کی سربراہی میں روس نے اپنی آزادی برقرار رکھی ہوئی ہے ، ایران اور روس کا طویل مدتی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا

انکا مزید کہنا تھا کہ سب ممالک کو تجارت امریکی ڈالر کے بجائے اپنی اپنی کرنسی میں کرنی چاہیے ۔

اس سےقبل گزشتہ روز ایران اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے تقریباً 40 ارب ڈالرز مالیت کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

ایرانی وزارت تیل کی خبرایجنسی سے جاری بیان کےمطابق ایران کی نیشنل آئل کمپنی اور روسی کمپنی گیز پروم (Gazprom) کے سی ای اوز نے مفاہمتی یاداشت پر آن لائن تقریب کے دوران دستخط کیے۔

ایرانی حکام کے مطابق روسی کمپنی، کیش آئی لینڈ، شمالی فارس سمیت 6 گیس فیلڈز کی ترقی میں مدد کرے گی، ایل این جی منصوبوں کی تکمیل اور گیس برآمد پائپ لائنوں کی تعمیر میں بھی شامل ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button