انتخاباتتازہ ترینخبریں

ضمنی انتخاب:پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ اور جے یو آئی نے سب سے کم ووٹ لیے

لاہور (رپورٹ فیصل اکبر ) پنجاب کے بیس حلقوں میں اتوار کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ جبکہ جے یو آئی نے سب سے کم ووٹ حاصل کیے،

حاصل کردہ ووٹوں کی تعدادمطابق تحریک انصاف پہلے، مسلم لیگ نون دوسرے، تحریک لبیک پاکستان تیسرے، جماعت اسلامی چوتھے اور جمعیت علماءاسلام پاکستان پانچویں نمبر پر رہی۔

پاکستان تحریک انصاف نے 10لاکھ 25ہزار420ووٹ حاصل کرکے پہلے جبکہ 2ہزار896ووٹ لیکر جمعیت علماءاسلام پانچویں نمبر پر رہی۔

مصدقہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے بیس حلقوں میں دس لاکھ پچیس ہزار چار صد بیس ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل مسلم لیگ نون کے امیدواروں کو آٹھ لاکھ ننانوے ہزار آٹھ سو سات ووٹ ملے۔تحریک لبیک پاکستان ایک لاکھ اکیس ہزار سات سو بانوے ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہی۔

جماعت اسلامی نے لاہور کے چاروں حلقوں سے تین ہزار آٹھ سو بانوے ووٹ حاصل کیے جبکہ مجموعی طور پر سات ہزار چھ سو چوبیس ووٹ حاصل کیے ۔ جمعیت علماءاسلام دو ہزار آٹھ سو چھیانوے ووٹ لیکر پانچویں نمبر پر رہی۔ اتوار کے روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اعظم چیلا کو ملے،

انہوں نے بیاسی ہزار دو صد ستانوے ووٹ حاصل کئے اسی طرح پی ٹی آئی کے ظہیر عباس چوبیس ہزار چھ صد اڑسٹھ ووٹ لیکر بھی کامیاب ہوئے اور یہ کم سے کم ووٹ حاصل کرنے کے باوجود کامیاب ہوئے، حالیہ ضمنی انتخاب میں جہاں سب سے زیادہ ووٹ تحریک انصاف کے اعظم چیلا نے حاصل کیے وہیں سب سے کم ووٹ پی ٹی آئی کے ہی نواز اعوان کو ملے جنہوں نے محض پندرہ ہزار سات صد سڑسٹھ ووٹ حاصل کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button