تازہ ترینخبریںپاکستان

محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جولائی سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جبکہ 21 جولائی کو ملک کے دیگر علاقوں میں پھیل جائیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 تا 26 جولائی کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔

ادھر پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

21 تا 26 جولائی بنوں، لکی مروت، ساہیوال میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈی آئی خان، اوکاڑہ، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

22 تا 26 جولائی ژوب، زیارت بارکھان، بولان، سبی، قلات، خضدار میں بارش کا امکان ہے۔

24 سے 26 جولائی کے دوران سندھ کے تمام اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہره، دير، کشمير، بارکھان، کوہلو، سبى، بولان، ڈی جی خان کے ندى نالوں میں طغيانى کا خطرہ ہے۔

اس طرح کشمير، گليات، مرى، چلاس، گلگت، ہنزہ، استور میں لينڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button