تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ کا انتخاب: پی ٹی آئی اور ق لیگ کا اپنے ارکان کو ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اپنے اراکین کو ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ اور مال روڈ پر دو ہوٹلوں کے کمرے بک کروالیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن ارکان آج رات ہوٹل منتقل ہوجائیں گے، اپوزیشن ارکان وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک ہوٹل میں ہی قیام کریں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد صوبائی اسمبلی میں حال ہی میں حکومت سے محروم ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

ظاہری عددی برتری سے خیال کیا جارہا ہے کہ 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الہٰی نئے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button