تازہ ترینخبریںسیاسیات

ضمنی انتخاب میں شکست:تین بڑے اتحادیوں کی بیٹھک، اجلاس جاری

نجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب پر شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے تین بڑے اتحادیوں کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی رہنماؤں کو آج بروز منگل 19 جولائی کو ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس میں شرکت کیلئے جمیعئت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔ قبل ازیں اتحادی جماعتوں کے تین بڑوں میں ٹیلی فونک رابطے میں تازہ صورت حال پر غور کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق 96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین مجموعی ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اہم امور پر مشاورت ہو گی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں جیت کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کو ہرانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔’

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی موجودہ صورت حال میں اتحادیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور پارلیمنٹ اپنا وقت پورا کرے گی۔

دوسری جانب انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کی وجہ سے خوفزدہ ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب کی 20 صوبائی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 15جب کہ مسلم لیگ (ن) نے چار نشتوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button