تازہ ترینتحریکخبریں

قوم ملک کو افسوسناک صورتحال تک پہنچانے والوں کا احتساب کرے گی، عمران خان

اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ قوم پاکستان کو افسوسناک صورتحال تک پہنچانے والے تمام ذمہ داروں کا احتساب کرے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے کے لئے امریکی سازش سے پہلے ڈالر کی قدر 178 روپے تھی اور آج یہ 224 روپے ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی ظاہر کرتی ہے کہ شریفوں کو معیشت یا انتظامیہ چلانے میں کبھی کوئی مہارت نہیں تھی، ان کی مہارت صرف لوٹ مار، منی لانڈرنگ اور این آر او حاصل کرنا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش اور پاکستان کو اس افسوسناک صورتحال تک پہنچانے والے تمام ذمہ داروں کا قوم احتساب کرے گی۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی خلاف توقع شاندار کامیابی کے بعد ملک میں ایک مرتبہ پھر سیاسی بے یقینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

گزشتہ 2 روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 12 روپے سے زائد بڑھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button