انتخاباتتازہ ترینخبریں

پنجاب ضمنی انتخاب میں ووٹرز کی کثیر تعداد انتخابی عمل سے لاتعلق کیوں رہی؟

لاہور(رپورٹ فیصل اکبر ) پنجاب میں اتوار کے روز ہونیوالے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کی کثیر تعداد انتخابی عمل سے لاتعلق رہی۔

45لاکھ 79ہزار898ووٹرز میں سے 22لاکھ 75ہزار872ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ 23لاکھ 4ہزار26ووٹرز انتخابی عمل سے دور رہے۔ مصدقہ اعدادو شمار کے مطابق پی پی 7راولپنڈی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 35ہزار295تھی مگر 1لاکھ 59ہزار143ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

پی پی 83خوشاب کے 3لاکھ 22ہزار428ووٹرز میں سے 1لاکھ 54ہزار265نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پی پی 90بھکر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 48ہزار960تھی لیکن 1لاکھ 63ہزار976ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پی پی 97فیصل آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز 2لاکھ 55ہزار 884تھے لیکن 1لاکھ 33ہزار819نے ووٹ ڈالے۔

پی پی 125جھنگ کے 2لاکھ 51ہزار571رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 1لاکھ 48ہزار35ووٹرز نے انتخابی عمل میں حصہ ڈالا۔ پی پی 127جھنگ کے 2لاکھ 34ہزار596ووٹرز میں سے 1لاکھ 25ہزار996ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پی پی 140شیخوپورہ کے 2لاکھ 41ہزار598ووٹرز میں سے صرف 98ہزار202ووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔

پی پی 158لاہور کے 2لاکھ 36ہزار394ووٹرز میں سے محض 76ہزار422ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پی پی 167میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 20ہزار348تھی لیکن صرف 73ہزار948ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔ پی پی 168لاہور کے 1لاکھ 51ہزار484ووٹرز میں سے محض 49ہزار271ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ پی پی 170لاہور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 14ہزار652تھی لیکن صرف 46ہزار251ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔

پی پی 202ساہیوال کے 2لاکھ 33ہزار79ووٹرز میں صرف 1لاکھ 30ہزار93ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پی پی 217ملتان کے 2لاکھ 16ہزار996ووٹرز میں سے صرف 91ہزار479ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پی پی 224لودھراں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 32ہزار173تھی لیکن 1لاکھ 32ہزار831ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔

پی پی 228لودھراں میں 2لاکھ 26ہزار88ووٹرز میں سے 1لاکھ 26ہزار348ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پی پی 237بہاﺅلنگر میں 2لاکھ 25ہزار341ووٹرز رجسٹرڈ تھے لیکن 1لاکھ 23ہزار641ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔ پی پی 272مظفر گڑھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 3ہزار567تھی لیکن 1لاکھ 4ہزار593ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

پی پی 273مظفر گڑھ کے 2لاکھ 25ہزار200ووٹرز میں سے صرف 1لاکھ 19ہزار875ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔ پی پی 282لیہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 2ہزار249تھی لیکن 1لاکھ 20ہزار417نے ووٹ ڈالا۔ پی پی 288لودھراں کے 2لاکھ 1ہزار995ووٹرز میں 97ہزار267ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button