تازہ ترینخبریںدنیا

کشمیر میں دھماکہ، بھارتی فوج کا کیپٹن اور ایک فوجی اہلکار ہلاک

پونچھ میں ایل او سی پر ہونے والے دھماکے میں فوجی کیپٹن اور جونیئر کمیشنڈ افسر مارے گئے۔

ہندوستان کے زیر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک دھماکے میں ایک فوجی کیپٹن اور ایک جونیئر کمیشنڈ افسر(جے او سی) ہلاک جبکہ کچھ دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔

فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب اس وقت ایک حادثاتی گرینیڈ دھماکے ہوا جب سیکورٹی فورسز اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر اودھم پور منتقل کیا گیا۔

گزشتہ روز بھی مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کی ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ میں دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس سی آر پی ایف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر ونود کمار کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جب کہ دوسرے زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button