تازہ ترینخبریںپاکستان

قرض دینے سے قبل آئی ایم ایف کا پاکستان سے نیا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے طے شدہ امور پر پیش رفت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا نادار طبقے کو ریلیف پرکوئی اعتراض نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو طے شدہ امور پر پیشرفت کی ہدایت کردی ، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل تمام ترجیحی نکات پرعمل کیا جائے۔

آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے عدم نفاذ سے بورڈ اجلاس میں تاخیر ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ میں کوئی ملک اثرانداز نہیں ہوا۔

ذرائع نے کہا کہ نادار طبقے کو ریلیف پرکوئی اعتراض نہیں لیکن پاکستان میں توانائی کی قیمتوں کےحوالےسے واضح پالیسی چاہتے ہیں کیونکہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے طے کئے گئے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ نگران حکومت آئی تواس سے بات چیت پر کوئی قدغن نہیں ہے، پاکستانی قوانین میں نگران حکومت آئی ایم ایف معاہدہ پردستخط نہیں کرسکتی۔

خیال رہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ، جس کے تحت آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ائی ایف ایف کے تحت 7ویں،8ویں مشترکہ ریویو کے معاملات طے پا گئے، توسیعی پروگرام کے تحت 4ارب 20کروڑ ڈالر مزید فراہم کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button