انتخاباتتازہ ترینخبریں

پنجاب ضمنی انتخابات:20 حلقوں میں مجموعی طور پر ووٹ ڈالنے کی شرح 49.69 فیصد رہی

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں کے 3131 پولنگ اسٹیشن کے نتائج آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے ملے۔

الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والے نتائج کے مطابق  20 حلقوں میں مجموعی طور پر ووٹ ڈالنے کی شرح 49.69 فیصد رہی۔

تحریک انصاف 46.08 فیصد ووٹ لےکر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن 39.05 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی

اس کے علاوہ آزاد امیدواروں نے 7.7 فیصد ووٹ حاصل کیے اور تحریک لبیک پاکستان 5 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ  20 حلقوں میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی۔

ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button