تازہ ترینخبریںسیاسیات

ن لیگ کے 2 سے 3 مزید ایم پی ایز استعفیٰ دینے والے ہیں

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ایک ایم پی اے نے استعفی دے دیا ہے جبکہ ن لیگ کے دو سے تین مزید ایم پی ایز استعفیٰ دینے والے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں اس وقت دونوں جماعتوں کے اراکین برابر ہیں، اب ضمنی الیکشن میں جس کا پلڑا بھاری ہوگا پنجاب اس کا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سرکاری وسائل کے استعمال کا جائزہ لینا چاہیے، دو سے تین پولنگ اسٹیشنوں پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بارش نہ ہو تو اچھا ٹرن آؤٹ رہے گا، ووٹرز جلد از جلد پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں، اس وقت پولنگ پُرامن طور پر جاری ہے

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے جلسہ میں سرکاری وسائل استعمال ہوئے، میں کسی پر بلاوجہ الزام نہیں لگاؤں گا، ضلعی انتظامیہ غیرجانب دار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کون جیت رہا ہے اس وقت یہ بات کہنا قبل از وقت ہے، پنجاب کی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button