انتخاباتتازہ ترینخبریں

PP7 اور PP167 میں پولنگ تاخیر کا شکار

پنجاب میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں 2 حلقوں میں پولنگ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

لاہور:PP167 میں پولنگ وقت پر شروع نہ ہوئی

لاہور کے حلقے پی پی 167 میں پولنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔

حلقہ پی پی 167 میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز پہنچ گئے مگر پولنگ کا عمل وقت پر شروع نہ ہو سکا۔

مذکورہ حلقے میں پولنگ کے عملے کے نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ بروقت شروع نہیں کروائی جا سکی۔

راولپنڈی: 7 PP میں پولنگ میں تاخیر

راولپنڈی کے حلقے پی پی 7 کلر سیداں میں وقت پر پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا۔

کلر سیداں شہر کے مذکورہ حلقے میں ووٹرز پہنچنا شروع ہو گئے، پولنگ آفیسرز بھی موجود تھے تاہم پولنگ ایجنٹ کے نہ پہنچنے کے سبب پولنگ میں تاخیر ہوئی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button