تازہ ترینتحریکخبریں

رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے استعفیٰ دے دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جلیل شرقپوری نے اسپیکر پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جلیل شرقپوری نے کہا کہ شہباز شریف جس طرح اشتہاریوں کے ساتھ چل رہے ہیں، میں کس طرح ان کے ساتھ چل سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے وژن کے ساتھ پہلے بھی تھا اور اب بھی ان کے ساتھ چلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے کارکنوں سے مشورے کے بعد ضمنی الیکشن سے پہلے استعفیٰ دینے آیا ہوں، آج ایک سوچ اور نظریے کے تحت استعفیٰ دیا ہے

جلیل شرقپوری نے کہا کہ عمران خان کے نظریے اور فلاسفی کو پسند کرتے ہیں اسی لیے ان کے ساتھ ہیں، محب وطن اور اسلام پسند لوگ تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیں۔

رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جلیل شرقپوری کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب نارووال سے (ن) لیگ کے رکن اسمبلی غیاث الدین نے بھی پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی، انتخاب (ن) لیگ اور تحریک انصاف کی مقبولیت کا امتحان ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button