انتخاباتتازہ ترینخبریں

’اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے، راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو لپیٹ میں لے لیگی‘

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسٹیبلشمنٹ کو ضمنی الیکشن سے دور  رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے ووٹر کا راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ان لوگوں نے اتنے جھوٹے کیسز بنائے ہیں کہ ہر روز نئی عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے

پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ایک اہم پیغام دینا چاہتا ہوں، کل کا دن تاریخ کا اہم ترین دن ہو گا، اسٹیبلشمنٹ سے گزارش کرتا ہوں کہ الیکشن سے دور رہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا الیکشن میں قوم کسی قسم کی دھاندلی، دھونس اور غنڈا گردی برادشت نہیں کرے گی، کل کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے ثابت کرنا ہےکہ وہ غیر جانبدار ہے۔

ان کا کہنا تھا اگر کل قوم عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تو ان کا راستہ نہ روکا جائے، راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری اور آگ نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button