تازہ ترینخبریںسیاسیات

طیبہ گل سکینڈل، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

پاکستان میں وفاقی حکومت نے طیبہ گل نامی خاتون کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین نیب پر عائد کیے گئے الزامات کی تحقیقات کرانے کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے جمعے کو وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’کابینہ نے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت  تحقیقات کی منظوری دی ہے۔ ‘
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں  کابینہ ممبران کے ساتھ مل کر کمیشن کے ٹرم آف ریفرنسز  تیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’طیبہ گل کے معاملے پر کوئی سیاسی رنگ نہیں دیا جائے گا اس کیس میں جو مجرم ہوگا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’طیبہ گل نے پی ایم پورٹل پر شکایت کی۔ طیبہ گل کے مطابق انہیں 18 دن اغوا کر کے رکھا گیا۔‘
مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا کہ ’طیبہ گل سے شواہد لے کر چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا۔ ان شواہد کو استعمال کرکے وزیراعظم ہاؤس نے نیب کے ادارے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔‘
مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ لاپتہ افراد کمیشن سے آنے والی شکایات کو بھی یہ کمیشن دیکھے گا اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے قاسم سوری کی رولنگ سے متعلق تفصیلی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر کابینہ نے قرارداد منظور کی۔ کابینہ نے قرارداد میں سپریم کورٹ کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 اور دیگر تجاویز پر غور کیلئے سب کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے اس کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔کمیٹی میں داخلہ، اطلاعات اور دیگر اہم وزار بھی شامل ہونگے۔ کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔
کمیٹی آئین شکنی کے لیئے تجاویز پیش کرے گی جس کی باضابطہ منظوری  کابینہ سے لی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button