تازہ ترینخبریںپاکستان

بلوچستان: بارشوں کا نیا سلسلہ، پل ٹوٹ گیا، قومی شاہراہ بہہ گئی

بلوچستان میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ہونے کے بعد صوبے کے وسیع رقبے پر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

شیرانی، ہرنائی، سبی، بولان، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل اور لسبیلہ میں موسلا دھار بارشوں سے جل تھل ایک ہو گئے، بولان میں پل ٹوٹ گیا، لسبیلہ میں قومی شاہراہ بہہ گئی۔

بلوچستان میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کا جمعرات سے آغاز ہو گیا ہے۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

بولان ندی میں سیلابی ریلے نے مچ شہر کو قومی شاہراہ سے ملانے والے پل کو توڑ دیا جس سے مچ کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

لسبیلہ میں سیلابی ریلے سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کا ایک حصہ بہہ گیا، ہرنائی میں بارش سے کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گیا۔

دریائے ناڑی میں اونچے درجے کے سیلاب سے سبی شہر اور گرد و نوح کی آبادی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

شیرانی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہِ سلیمان پر بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق (جمعے کے روز) آج سبی، بولان، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جھل مگسی، خضدار، قلات، لسبیلہ، ژوب، بارکھان، مکران، تربت، آواران، پنجگور، اورماڑا، پسنی، جیوانی اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button