تازہ ترینخبریںپاکستان

شہباز شریف کی حاضری معافی درخواست، جج کا وکیل پر اعتراض

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست کرنے والے وکیل پر اعتراض کر دیا۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کےالزام میں چالان داخل کر رکھا ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے استفسار کیا کہ وکیل امجد پرویز کہاں ہیں ؟

معاون وکیل نے جواب دیا کہ امجد پرویز آج پیش نہیں ہو رہے، اس پر جج نے معاون وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کا وکالت نامہ نہیں، آپ کیسےحاضری معافی کی درخواست کر سکتے ہیں ؟

معاون وکیل نے بتایا کہ مجھے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اتھارٹی دی ہے، جج نے کہا کہ قانون کے مطابق دیکھتا ہوں حاضری معافی کی درخواست کون دائر کرسکتا ہے۔

کیس کی مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت میں عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے تاخیر سے پیش ہونے پر نوٹس لے لیا

جج اسپیشل کورٹ سنٹرل نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان کےوکلا کے وکالت نامے بھی نہیں آئے، ملزمان کی ضمانتیں کیا کنفرم ہوئیں؟ انہوں نےمعاملے کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیا۔

ملزمان کے وکلا نے جواب میں کہا کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں۔

اس موقع پر عدالت نے حمزہ شہباز کو واپس جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ اسپیشل سینٹرل عدالت سے واپس روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button