تازہ ترینخبریںپاکستان

نواز شریف نے پیکا آرڈیننس ”آزاد سوچ اور آوازوں“ کو بند کرنے کیلئے متعارف کروایا

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے رہنمائوں نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان، ارشاد عارف، ایاز خان، شہریار تاثیر، ضیاءتنولی اور زبیر محمود شامل تھے۔

سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے پیکا آرڈیننس 2016 کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے حواریوں نے پیکا آرڈیننس ”آزاد سوچ اور آوازوں“ کو ہمیشہ کےلئے بند کرنے کیلئے متعارف کروایا، یہ آرڈیننس صحافی برادری اور پاکستان کے عوام کے ساتھ حکومت کا امتیازی سلوک ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پاکستان کی ترقی، سلامتی اور بقا کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے، میڈیا کی آزادی پر کسی بھی قسم کی قدغن لگانا ہمارے اپنے مفاد میں نہیں، ہم نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی اور اس کے ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا،

پاکستان مسلم لیگ کے دور حکومت میں الیکٹرانک میڈیا کے ریکارڈ لائسنس جاری ہوئے، اپنے دور حکومت میں بھی میڈیا کی تنقید کو کھلے دل سے قبول کرتے ہوئے ہمیشہ اصلاح کا پہلو لیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے بین الاقوامی میڈیا کو ضمنی الیکشن کی کوریج کرنے کی دعوت دی تاکہ الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button