تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر کی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

شہر اقبال میں لکشمی چوک، ڈیوس روڈ،ایجرٹن روڈ،حبیب اللّٰہ روڈ، گڑھی شاہو،مال روڈ، شملہ پہاڑی، کینال روڈ، گوالمنڈی اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی کیمپ فعال کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل استعداد پر چلا رہے ہیں، بجلی کے بریک ڈاؤن کی صورت میں جنریٹرز کو اسٹینڈ بائے رکھا ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ انڈر پاسز سے پانی کے بروقت نکاس کیلئے پمپس آپریشنل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button