تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سلمان کترینہ کی طرح دِکھنے والے لڑکیوں کے ساتھ کیوں کام کرتے ہیں؟

کترینہ کیف نے اپنی جیسی دکھائی دینے والے اداکاراؤں کے ساتھ سلمان خان کے اداکاری کرنے سے متعلق سوال پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

حال ہی میں وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے والی کترینہ کیف کا ماضی میں سلمان خان کے ساتھ گہرا تعلق رہا ہے، جبکہ دونوں سے متعلق یہ قیاس آرائیاں بھی  کی جاتی رہی تھیں کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں، تاہم ایسا نہیں ہو سکا۔

ایک پرانے انٹرویو کے دوران جب کترینہ سے پوچھا گیا تھا کہ "کیا سلمان خان فلم ویر (2010) میں زرین خان کے ساتھ اس کے لیے کام کر رہے ہیں کیونکہ وہ کترینہ کی طرح دکھائی دیتی ہیں؟” جسے سن کر کترینہ نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

جواب میں کترینہ کیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں یہ سن کر اچھا لگا کہ سلمان انہیں  یاد کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ایسی لڑکی کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو میرے جیسی ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ زرین کے اسکریننگ ٹیسٹ کے لیے انہوں نے اداکارہ کی مدد کی تھی، مجھے امید ہے وہ فلم میں بھی اچھا کام کرے گی، لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ میری طرح دکھائی دیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button