تازہ ترینخبریںخواتینپاکستان

ویڈیو: ہم نے عید نہیں منائی، دُعا زہرا گھر واپس آ جاؤ: چھوٹی بہن کی اپیل

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی چھوٹی بہن نے زار و قطار روتے ہوئے بڑی بہن سے گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی دل دہلا دینے والی ویڈیو میں دُعا زہرا کی چھوٹی بہن کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ دُعا سے گھر واپس آنے کی درخواست کر رہی ہے تاکہ خاندان عید الاضحیٰ ایک ساتھ منا سکے۔

دُعا زہرا کی چھوٹی بہن کو آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہم دونوں بہنیں آپ کو یاد کر رہی ہیں، ہم نے ابھی تک عید نہیں منائی۔

اس سے قبل دعا کے والد مہدی کاظمی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی بیٹی کے لیے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ عید آپ کے بغیر آخری عید ہوگی۔

مہدی کاظمی نے دعا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی بہنیں آپ کا انتظار کر رہی ہیں، آپ کی والدہ آپ کے لیے رو رہی ہیں اور میں آپ کا بےصبری سے انتظار کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ دعا کے بغیر جینا محال ہے، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں اور میں آپ سے ناراض نہیں ہوں۔

دُعا کے والد نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ دن جلد از جلد گزر جائیں گے، اب آپ کو پہلے سے زیادہ پیار ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button