تازہ ترینخبریںمزیدار پکوان

بازار جیسی تکہ بوٹی گھر پر تیار کریں

اگر آپ کچھ نیا اور مزیدار بنانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں تو تکّہ بوٹی کی یہ ریسیپی ضرور آزمائیں، عید الاضحیٰ پر ڈنر یا لنچ میں تکّہ بوٹی بنائی جا سکتی ہے۔

اجزاء:

500 گرام چکن ہڈی کے بغیر، ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چمچ، لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر ¼ چائے کا چمچ، کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت، دہی پھینٹا ہوا 2 یا3 کپ، لیموں کا رس 4 چمچ، تازہ دھنیا کٹا ہوا 1 کھانے کا چمچ۔

ترکیب:

ایک پیالے میں گوشت، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر کے ساتھ نمک، کالی مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور 1 کھانے کا چمچ تیل مکس کریں اور پھر اس میں دہی اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، اس کے بعد اسے میں کٹا ہوا تازہ ہرا دھنیا ملائیں پھر اسے 2 گھنٹے تک میرینیٹ کرنے کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد اسے اوون میں 15 منٹ تک بیک کریں یا اچھی طرح سے چکنائی والے گرل پین میں چولہے پر اس وقت تک گِرل کرلیں جب تک کہ گوشت نرم اور اچھی طرح پک نہ جائے، اب لذیذہ تکّہ بوٹی کو سلاد کے پتوں پر پیاز، لیموں اور تازہ دھنیا چھڑک کر پیش کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button