Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ظہیر سے الگ کرنے کی کوشش کی تو انتہائی اقدام اٹھاؤں گی، دعا زہرا

کراچی سے لاہور آکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے کہا ہے کہ اگر اس کے والدین نے مداخلت کی یا ظہیر سے جدا کرنے کی کوشش کی تو انتہائی اقدام اٹھاؤں گی لیکن ظہیر کو چھوڑ کر کراچی نہیں جائوں گی۔

ایک انٹرویو میں دعا زہرا نے کہا کہ اگر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی بنیاد پر ظہیر سے الگ کیا گیا تو کسی صورت والدین کے پاس نہیں جائوں گی۔

والدین چھوٹی چھوٹی باتوں پر مارتے پیٹتے تھے، والدین کے پاس گئی تو وہ یقینا مار دیں گے، دارالامان بھی نہیں جانا چاہتی ، اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔

دعا زہرا کا کہنا تھا کہ میں بالغ ہوں، میرا نکاح جائز ہے، ظہیر کے بغیر رہ ہی نہیں سکتی، ظہیر سے الگ ہونے کا سوچتی بھی ہوں تو دل گھبرانا شروع ہوجاتا ہے۔

دعا زہرا نے اپنے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نکاح کیا ہے کوئی گناہ نہیں کیا کہ عدالتوں میں ہمیں گھسیٹ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!