تازہ ترینتحریکخبریں

میرا منہ کھلا تو بات نیٹو کے ٹرکوں تک چلی جائے گی، شاہ محمود

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرا منہ کھلا تو بات نیٹو کے ٹرکوں تک چلی جائے گی۔

ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 جولائی کو آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عمران خان بتانے آرہے ہیں، سازش کیسے ہوئی اور عدم اعتماد کون لے کر آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مدمقابل سیاسی جماعتیں اپنے کچھ علاقوں تک محدود ہوچکیں، حکمرانو ں نے چند دنوں میں ملکی معیشت برباد کر دی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو عوامی دباؤ پر جلد الیکشن کا اعلان کرنا پڑے گا، ایک سازش کے تحت مداخلت کر کے عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button