تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

شروتی ہاسن کو کونسی بیماری لاحق ہوگئی؟

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنی ناساز طبیعت سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔ 

خیال رہے کہ اداکار کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن سے متعلق یہ افواہ زیر گردش تھی کہ انہیں پولی سِسٹک اووری سینڈروم (پی سی او ایس) کا عارضہ لاحق ہے اور اسی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے شروتی ہاسن نے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا۔

سیلفی ویڈیو پر مشتمل اس پیغام میں شروتی حیدرآباد (دکن) کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ وہ اس شہر میں اس وقت اپنی نان اسٹاپ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ کچھ دن قبل میں نے اپنی روزمرہ کی ورزش اور پی سی او ایس ہونے سے متعلق بتایا، یہ چیز کئی خواتین کو ہوتی ہے۔‘‘

انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’بالکل، یہ چیلنجنگ ہے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کسی بھی طرح میری طبیعت ناساز ہے۔‘‘

شروتی کا کہنا تھا کہ ’’میری پوسٹ، جو مثبت تھی، اسے غور سے پڑھنے کے بجائے مجھ سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ’’جھوٹی خبروں کی وجہ سے انہیں ان کے پرستاروں اور عزیزوں کی فون کالز موصول ہوئیں کہ کہیں میں اسپتال میں داخل تو نہیں، جو بالکل ایسا نہیں تھا، میں اس وقت بالکل ٹھیک ہوں۔‘‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کئی سالوں قبل پی سی او ایس تھا تاہم اب وہ اس سے صحتیاب ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button