تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی میں انتہائی مطلوب جادوگر لٹیرا گرفتار، واردات کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی

شہر قائد میں انتہائی مطلوب جادوگر لٹیرا آخر کار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا، اپریل میں کی گئی ایک واردات کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلال کالونی پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم جادوگر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، بدنام زمانہ لٹیرا عارف جادوگر کے نام سے مشہور ہے، پولیس نے اسے ساتھی شیبی کے ساتھ گرفتار کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لٹیروں کو ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، یہ قربانی کے جانور خریدنے کے لیے جانے والوں کو ہدف بناتے تھے۔

ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لٹیرے مویشی منڈی جانے والی کار اور سوزوکی لوڈنگ کو روکتے تھے، اور انھیں لوٹ لیتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button