تازہ ترینجرم کہانیخبریں

گھر سے دکان تک جانے والی کم سن بچی کا قتل، اہلِ خانہ کا احتجاج

پشاور کے علاقے ریلوے کالونی میں گھر سے کسی کام سے باہرجانے والی کمسن لڑکی کی لاش مل گئی۔

11 سالہ بچی کے والد نے کنٹونمنٹ پولیس شرقی کو بتایا کہ ان کی بیٹی قریبی دکان سے کچھ چیز خریدنے گئی تھی جس کے گھر واپس نہ پہنچے پرانہوں نے تلاش شروع کی۔

بعد ازاں انہیں کالونی کے ایک کونے میں ایک ڈھیرسے نیم برہنہ حالت میں بچی کی نیم برہنہ ملی۔

والد کا کہنا تھا کہ بچی کے سر پر زخم تھا اور کپڑے سے اس کا گلا گھونٹا گیا تھا۔

انہوں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

دریں پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

ایک بیان کے مطابق پولیس نے علاقے میں کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی ہے جبکہ جیوفینسنگ بھی کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں علاقے میں نصب سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

دوسریں جانب مقتول لڑکی کے اہلِ خانہ اور اہلِ محلہ اس کی لاش کے ساتھ پشاور پریس کلب پہنچے اور سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

تاہم پولیس کی جانب سے مجرمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروانے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button