انتخاباتتازہ ترینخبریں

الیکشن کمیشن کی لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کے تبادلے منسوخ کرنے کی ہدایت

لاہور (رپورٹ فیصل اکبر) الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی طرف سے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلوں کے اعلامیہ کو فوری منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے نئی تقرریوں و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب سکھر مرزا سلطان محمد سلیم کو ڈی جی نیب لاہور، ڈی جی نیب لاہور مرزا شہزاد سلیم کوڈی جی اے اینڈ پی ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر، ڈی جی نیب آپریشن ڈویڑن نیب ہیڈ کوارٹر مسعود عالم خان کو ڈی جی نیب سکھر تعینات کر دیا گیا ہے اور ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نیب کے نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان نعیم منگی کو بطور ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر،ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کو ڈی جی نیب راولپنڈی،نعمان اسلم کو ڈائریکٹر جنرل (او پی ایس) نیب بلوچستان،فیاض احمد قریشی کو ڈی جی نیب ملتان، جمیل احمد ڈی جی ایچ آر ایم نیب ہیڈ کوارٹراور مرزا محمد عرفان بیگ کو بطور ڈی جی او پی ایس ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر تعینات کیاگیا تھا۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمسلم لیگ نون کے پی پی 158سے امیدوار رانا احسن کو 45ہزار جرمانہ کر دیاہے،

ان پر الزام تھا کہ امیدوار رانا احسن نے پی پی 158لاہور میں ضابطہ اخلاق کی متعدد بار خلاف ورزی کی۔اسی طرح ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب رابعہ فاروقی کو بھی نوٹس جاری کیاگیا ہے، ان پر الزام تھا کہ رابعہ فاروقی نے پی پی 125جھنگ میں حلقہ کا دورہ کیااور سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رابعہ فاروقی کو وضاحت کیلئے آج طلب کر لیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button