تازہ ترینخبریںسپورٹس

عمران خان نے 35 برس قبل آج کے دن کونسی تاریخ رقم کی تھی؟

پاکستان کو 1992ء میں ورلڈ کپ کا تحفہ دینے والے سابق کپتان عمران خان 35 برس قبل آج کے دن ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بنے تھے۔

دُنیائے کرکٹ کے لیجنڈ عمران خان نے 1987ء میں 4 جولائی یعنی آج ہی کے دن ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 300وکٹیں مکمل کی تھیں۔

عمران خان نے 1987ء میں لیڈز کے میدان میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر کلفٹن جیک رچرڈ کو آؤٹ کر کے 300 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

سابق کپتان عمران خان کا یہ ریکارڈ اُن کے ٹیسٹ کیریئر کے 68 ویں میچ میں بنا تھا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1543834692151087105?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1543834692151087105%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1107335

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button