تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

کیا آج زمین سورج سے دیگر ایام کی نسبت زیادہ دور ہو گی؟

آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے زمین اپنے مدار میں گھومتے ہوئے اس مقام پر پہنچ جائے گی جہاں وہ سورج سے سال کے دیگر ایام کی نسبت زیادہ دور ہوگی، یہ مقام افیلیئن (aphelion) کہلاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق افیلیئن کے مقام پر زمین سورج سے 94.51 ملین میل (152.1 ملین کلومیٹر) دور ہو گی۔

ماہرِ جغرافیائی طبیعیات کرس وان کے مطابق اوسطاً زمین سورج سے 1.67% دور ہوگی، جسے فلکیاتی اکائی بھی کہا جاتا ہے، ایک فلکیاتی اکائی 92.96 ملین میل (149.6 ملین کلو میٹر) کے برابر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے دوران زمین کا مدار میں گھومتے ہوئے سورج سے اتنے دور چلے جانے کا تصور کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن حقیقتاً موسموں کی تبدیلی کا انحصار زمین کے محوری جھکاؤ کی مختلف سمتوں پر ہوتا ہے نہ کہ زمین کی سورج سے دوری پر۔

ماہرین کے مطابق زمین کے محوری جھکاؤ کا زاویہ اس بات پر بھی اثر انداز ہوتا ہے کہ گویا سورج کی کرنیں زمین پر کس زاویے سے براہِ راست ٹکرا رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق آئندہ سال 4 جنوری کو زمین سورج کے سب سے قریب ہوگی، اس مقام کو پرہیلین (perihelion) کہا جاتا ہے، جب زمین سورج سے 91.4 ملین میل (147.1 ملین کلومیٹر) دور ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button