تازہ ترینخبریںپاکستان

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا

واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار 700، اخراج 1 لاکھ 28 ہزار 200 کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

اپنے بیان کے ذریعے واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک، اخراج 20 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 62 ہزار 100 اور اخراج 1 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے کہا کہ ہیڈمرالہ چناب میں پانی کی آمد 71 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 40 ہزار 600 کیوسک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 26 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 47 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا نے مزید کہا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 21 ہزار ایکڑ  فٹ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button